آئیے "رشت" کی سیر کرتے ہیں
ایران کا صوبہ گیلان ایک ایسا سرسبز و شاداب، جنگلات، پھلوں اور میووں بھرا صوبہ ہے جس میں بہت خوبصورت قدرتی مناظر پائے جاتے ہیں. یہ خوبصورتی گیلان کے پورے صوبے میں پھیلی ہوئی ہے اور اس میں پائے جانے والے تمام شہر اور علاقے ایک خاص اہمیت کے حامل ہیں لیکن رشت کا نام سرفہرست ہے۔رشت میں بسنے والے لوگ بھی اپنے جزبہ خدمت، جزبہ محبت اور ملن ساری کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہیں۔ رشت میں کئی تفریحی، سیاحتی اور تاریخی و قدیمی مقامات واقع ہیں جیسے؛ پارک ملت رشت، بازار رشت، مرزا کوچک خان جنگلی کا گھر، آرامگاہ مرزا کوچک خان جنگلی وغیرہ۔ رشت کا شمار ایران کے خوبصورت ترین شہروں میں ہوتا ہے۔