فلسطین کے دوسری بڑی عسکری تنظیم کے رہنما رمیز الحلبی کا عرب چینل کو انٹرویو: ہم جو اسلحہ استعمال کرتے ہیں وہ ایران دیتا ہے۔ ہم جس پیسہ سے اسلحہ خریدتے ہیں وہ ایران دیتا ہے۔ ہماری اہم ترین کاروائیاں ایرانی ماہرین کی نگرانی میں ہوتی ہیں۔ فلسطینی کی کامیابی کی لکیریں شھید قاسم سلیمانی کے خون سے لکھی گئیں ہیں۔ فلسطینی مزاحمت کے جو میزائیل تل ابیب پر لگ رہے ہیں اس پر ایرانی سند ہے۔ جو میزائل اسرائیل کے ٹینک تباہ کر رہے ہیں وہ شھید قاسم سلیمانی اور ایران کی دین ہیں۔ اور آخری بات میں کہنا چاہوں گا جو خوراک ہم آج کھا رہے ہیں وہ ایران کی دین ہے۔ آج جو روزہ افطار فلسطینی غزہ میں رفح سے لے کر ںیت حنون تک کرتے ہیں اس پر شھید قاسم سلیمانی اور امام خمینی ریلیف فاونڈیشن کی وجہ سے ہی ممکن ہے۔