تم" ایرانی قوم کے طرف دار ہو؟؟؟ | امام سید علی خامنہ ای" اردو زبان کا ایک مشہور محاورہ ہے کہ ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور۔ حالات حاضرہ کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ محاورہ ان لوگوں پر سو فیصد فٹ آتا ہے جو بظاہر اپنے آپ کو ایرانی قوم کے حامی اور خیرخواہ کے طور پر پیش کرتے ہیں جبکہ حقیقت میں وہ ایرانی قوم کے دشمن اور شر پسند عناصر کے حامی ہیں، جنہوں نے ہمیشہ ایرانی قوم کے ساتھ دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کے تمام تر مطالبات، عقائد اور مذہبی مقدسات کی توہین کی ہے اور پس پردہ رہ کر شر پسند عناصر کے ذریعے قرآن کریم جیسی مقدس کتاب اور مسجد جیسے مقدس مقام کو نذر آتش کرکے اپنی دشمنی کا مظاہرہ کیا ہے اس کے باوجود ان کا دعوی ہے کہ ہم ایرانی قوم کے خیر خواہ ہیں۔ ان لوگوں کے بھی دانت کھانے کے اور دِکھانے کے اور ہیں۔ چنانچہ ولی امر مسلمین نے ایسے لوگوں کے منافقانہ چہرے سے نقاب کو اتار کر کس طرح ان کے کردار کو طشت از بام کیا ہے اور کتنے بہترین انداز میں ان کو آئینہ دِکھایا ہے؟ اس ویڈیو میں ضرور ملاحظہ فرمائیں۔
#ویڈیو #ولی_امر_مسلمین #ایرانی_قوم #مسلمان #چہرہ #ہدایات #دشمنی #مسجد #قرآن #اربعین #امام_حسین_علیہ_السلام #گستاخی #حامی
ژانر:
برای ارسال نظر وارد حساب کاربری خود شوید ورود/عضویت