اس میں شک نہیں اس وقت غزہ میں فلسطین کے بے گناہ لوگوں کے خون کے ساتھ جو کھیل کھیلا جارہا ہے اس میں اسرائیل کے ساتھ امریکہ بھی برابر کا شریک ہے اورامریکی پشت پناہی اور شراکت داری کے بغیر یہ قتل عام ممکن نہیں ہے۔ چانچہ غزہ کے مظلوم لوگوں کے خلاف جو اسلحہ استعمال ہورہا ہے وہ امریکی ساختہ ہے اور طوفان الاقصی کے دوران اس کی ترسیل میں مزید تیزی آئی ہے اور اسکے علاوہ امریکی ماہرین کی مشاورت بھی اس میں شامل ہے اور در حقیقت جنگ کی مدیریت ،امریکہ ہی کر رہا ہے۔ ان تمام باتوں کا نتیجہ یہ ہے کہ غزہ میں رونما ہونے والے خونین واقعات میں اسرائیل کو امریکی پشت پناہی حاصل ہے جس کا امریکہ کو جواب دینا ہوگا۔ اس ویڈیو میں ولی امر مسلمین امام سید علی خامنہ ای نے بہترین انداز میں اسی راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے امریکہ کو مجرم ٹھہرایا ہے جسے آپ اس ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں۔ #ویڈیو #ولی_امر_مسلمین #غزہ #فلسطین #صیہونیت #اسرائیل #امریکہ #شریک #جرم
ژانر:

پاسخ به

×